مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری نور حسین مرحوم نے زندگی تحریک کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی: برطانوی رہنمائوں کی تعزیت
لندن ... جموں کشمیر کی تاریخ ساز شخصیت اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود کے والد چوہدری نورحسین کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے برطانیہ سے مختلف شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق میئر ہائی ویکمب کونسلر چوہدری اللہ دتہ، معروف بزنس مین چوہدری نجیب احمد اور سابق ایڈوائزر آزاد ریاست چوہدری محمد شعبان نے اپنے تعزیتی پیغامات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ماجد اسماعیل سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی کشمیر کی آزادی اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا آزادی کشمیر کی جو تڑپ انکے دل میں تھی اسکا اظہار انہوں نے اس طرح کیا کہ وہ تڑپ انکی جدائی کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صورت میں زندہ رہے گی۔یہ مسلمہ بات ہے کہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجگر کرنے میں بیرسٹر سلطان محمود کا بنیادی کردار ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ چوہدری نور حسین مرحوم کی شخصیت تمام سیاسی رہنمائوں میں یکساں پہچان رکھتی تھی۔ انکو ہر مکتبہ فکر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، مرحوم کی کمی کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ ان رہنمائوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم مرحوم کی دینی اور ملی خدمات کے صلے میں انکی روح کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اور تمام فیملی کو صبر جمیل عطا کرے۔ (رپورٹ: چوہدری منیر حسین، نمایئندہ خصوصی)