مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
طوفانی موسم نے کاروبار ٹھپ کرکے رکھ دئیے، نارتھ ویسٹ کے پاکستانی و کشمیری بزنس مین متاثر
گریٹرمانچسٹر...برطانیہ میں گزشتہ چند ہفتوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور یہ تاحال جاری ہے،چند دنوں سے نارتھ ویسٹ کے علاقے میں تیز ہوائوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا اور اس سے تمام کاروباری طبقہ متاثر ہوا اور اس کے اثرات مقامی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں ،مانچسٹر سٹاک پورٹ کے علاقے میں واقع Moj,sسپر مارکیٹ کے مالک چوہدری محفوظ نے کشمیر لنک لندن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے وہ کاروبار سے منسلک ہیں اس سے پہلے انہوں نے اتنا خراب موسم نہیں دیکھا انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کا رجحان دکان کی طرف کم ہے اور اس سے کاروبار بے حد متاثر ہوا ہے جو کہ کاروباری طبقے کیلئے پریشان کن ہے۔ مانچسٹر کے علاقے نیوٹن ہیتھ کے مشہور کاروباری شخصیت چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ تیز ہوائوں سے بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور انہیں تشویش ہے کہ اگر نقصان پہنچا تو انشورنس پریمیم بڑھ سکتی ہے آگے ہی گریٹر مانچسٹر کے بہت سے علاقوں میں کار کی انشورنس دوسرے شہروں کی نسبت کافی زیادہ ہے،اولڈھم کی پرانی اور تاریخی سٹریٹ یونین میں واقعRAJA,s PIZZAکے مالک محمود اشرف چوہدری نے کہا کہ حالانکہ حال ہی میں ٹرام کا باقاعدہ آغاز شروع ہوا ہے اور ہم پر امید تھے کہ اس سے کاروبار بڑھے گا لیکن اس کے ساتھ ہی خرابی موسم سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن قدرت کے نظام کے آگے ہم بے بس ہیں۔اولڈہم ولیج کار ٹیکسی سٹینڈ کے پرانے ٹیکسی ڈرائیور حفیظ الرحمٰن نے بات چیت کے دوران کہا کہ ماضی میں جب بھی موسم خراب ہوتا تھا اس سے ٹیکسی کا کاروبار بڑھ جاتا تھا اب بالکل اس کے برعکس ہے اور یہ ہم تمام ٹیکسی مالکان کیلئے پریشان کن ہے کیونکہ زندگی کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آگے ہی کساد بازاری کی وجہ سے کاروبار مشکلات کا شدید شکار ہیں ایسے میں لوکل کونسل کو انتہائی اقدامات اٹھاتے ہوئے ٹیکسی مالکان کیلئے رعائشی پیکج کا اعلان کرنا چاہئے،راچڈیل کے علاقے SHAW میں واقع تھری شیف ٹیک اوے کے مالک راجہ صغیر حسین نے کہا کہ موسمی اثرات کی وجہ سے انکار کاروبار زیادہ متاثر ہوا ہے،سٹاف کی دو گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے انکے تین ممبران اسٹاف کام پر نہیں آ سکے جس سے کاروبار چلانے میں دقت پیش آ رہی ہے،چیشائر کے ٹائون وارنگٹن میں واقع وارنگٹن نیو لک کار کے مالک ذیشان احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ہفتے سے گاڑیوں کی نیلامی پہ موسم کی خرابی کے باعث نہیں جا سکے اور نہ ہی انہوں نے نئی گاڑیاں بیچنے کیلئے خریدی ہیں اس ضمن میں آمدن میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ مارگیج اور دیگر بلات کی ادائیگی کیلئے پریشان ہیں۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر، بیورو چیف گریٹر مانچسٹر)