مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری سرور پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے
لندن ...وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوز شریف پاکستان کے مستقبل کی سیاست میں مثبت ترین کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ تمام سیاست دانوں کو ان کا احترام اور تشخص برقرار رکھنے کا مکمل موقع دے رہے ہیں۔ چوہدری سرور جن کی خدمات برطانیہ کی سیاست میں رہتے ہوئے پاکستان لئے بے شمار ہیں۔ انہوں نے شریف برادران کے ساتھ جلاوطنی میں بھی بہترین دوست کی طرح کردار اداکیا۔ چوہدری سرور پاکستان کے خیر خواہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زبیر گل صدر مسلم لیگ ن برطانیہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ زبیر گل نے مزید کہا چوہدری سرور اپنی برطانیہ کی قومیت بھی چھوڑ کر پاکستان گئے ہیں جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں جیسے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف احترام آئین کے داعی ہیں۔ چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ قائدین کی اعلیٰ سیاست اور سوچ کا مظہر ہے۔ اوورسیز پاکستانیز میں گورنر پنجاب کے طور پر چوہدری سرور کے حلف اٹھانے پر خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سرور نے برطانیہ کی سیاست میں اپنی عقل و فراست کا لوہا منوایا ہے۔ 3 بار ایم پی رہنے کے بعد ان کا بیٹا انس سرور برطانیہ و سکاٹ لینڈ کا اہم ترین ایم پی ہے۔ چوہدری سرور نے دنیا کے سب سے اہم جمہوری ملک سے سیاست کے امور سیکھے ہیں اوروہ دنیا کے اہم فیصلوں کا حصہ بھی رہے ہیں۔ پاکستان کے لئے ہمہ وقت بہترین کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ چوہدری سرور پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ وہ میاں نواز شریف کے بہترین ساتھی ثابت ہوں گے۔ اس موقع پربیرسٹر عابد ،میاں مسرور سعید، شاکر قریشی، طاہر چوہدری، علی زیب اورطاہر حمید ستی بھی موجود تھے۔