مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ضمنی انتخاب میں لیبر امیدوار مائیک کین کی کامیابی پر کمیونٹی رہنمائوں کی مبارکباد !!
مانچسٹر ... ویدن شا اینڈ ایسٹ سیل سے پارلیمان کی ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کرکے لیبر پارٹی نے علاقے میں واضع پیغام دیدیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی بینیفٹ کٹوتیوں سے سخت شاکی ہیں۔ لیبر پارٹی کے مائیک کین نے 13,261کل ووٹوں کا55.19فیصد لے کرکامیابی حاصل کی یوکے آئی پی چار ہزار سے زائد ووٹ لیکر دوسرے، حکمران پارٹی تیسرے اور حکومت کی اتحادی جماعت لب ڈیم چوتھ نمبر پر رہی۔ انتخاب میں کامیاب ہونے والے لیبر پارٹی کے مائیک کین نے کہا کہ آج مانچسٹر کے عوام نے ٹوری پالیسیوں کو ردکردیا اوروزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کوریجکٹ اور عدم اعتماد کا فیصلہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی نوشتہ دیوار پڑھ لے۔ مائیک کین نے اپنی فتح کے بعدتقریر میں کہا کہ وہ مقامی لوگوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے۔ خاص طور پراولڈ ٹریفورڈجنرل ہسپتال کے ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ شعبہ کی بندش کو ختم کروا کر A&Eکو دوبارہ بحال کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بجٹ کٹس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔مسٹر کین نے کہا دو سو سال قبل اسی مقام پربنجمن ڈسرائیلی نے اسی مقام پر کہا تھا کہ ہم ایک قوم ہیں جو مانچسٹر آج کررہا ہے وہ کل دنیا کرے گی میں آج یہ کہتا ہوں آج جولیبر کو مانچسٹرمیں کامیابی ملی ہے وہ کل پورے برطانیہ میں ملے گی۔ لیبر لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے کامیاب امیدوار کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے کہا مائیک کین اس جیت کے اصل حقدار تھے کیونکہ وہ ایک محنتی انسان ہیں، دریں اثنا لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن اور مقامی لیبر رہنمائوں نے بھی مائیک کین کو اس شاندار فتح پر مبارکباد دی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)