مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کوبدلنا ہوگا، ہمارے پاس شواہد ہیں وہ دہشت گردی کراتا ہے:شہباز شریف کا انٹرویو
لاہور ...معروف برطانوی اخبار دی گارڈین کو ایک انٹرویو میں میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کرارہا ہے ہمارے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور حکومت کے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں دونوں ملکوں کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ معاشی سیکیورٹی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دونوں ملکوں کو ماضی بھلا کر مستقبل پر توجہ دینا ہو گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بھارت سےتعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ کشمیر اور سیاچن جیسے مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک ہونے والی 3 جنگوں سے صرف غربت میں اضافہ ہوا، اب الزامات لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ واضع رہے کہ وزیر اعظم کے بعد میاں شہباز شریف ہی پارٹی کے سب سے مضبوط امیدوار برائے وزارت عظمی بنتے ہیں۔ اگر دوسری طرف نامزد وزیر اعظم پاکستان بارے سخت موقف رکھ سکتا ہے تو میاں شہباز شریف کیوں نہیں اور پھر جب انہیں یقین ہو کہ ہمسایہ یہ کرتوت کر رہا ہے تو عالمی میڈیا کے سامنے ایسا کہنا تو بنتا ہے۔