مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ویلنٹائن ڈے بمقابلہ حیا ڈے ، پشاور یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک زخمی
پشاور...پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں واقع پشاور یونیورسٹی کے کیمپس پر ویلنٹائن ڈے منانے کے تنازعے پر فائرنگ ، یونیورسٹی ترجمان اختر امین نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ طلبا کے دو مختلف گروپ دو مختلف دن منا رہے تھے جس کی وجہ سے یہ تنازع کھڑا ہوا۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ویلنٹائن ڈے منا رہی تھی جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ حیا ڈے منا رہی تھی جس کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوا۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا یونیورسٹی ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت دیتی ہے یا منع کرتی ہے، اختر امین نے کہا کہ کسی بھی بڑے فنکشن کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے اور اس کا اپنا طریقۂ کار ہے لیکن اگر طلبہ پرامن طور کوئی بھی انفرادی سرگرمی کرنا چاہیں تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو ویلنٹائن ڈے منانے یا نہ منانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن طلبہ جو بھی سرگرمی کریں، وہ پرامن ہو۔