مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی اسپتال میں زیر علاج شاہ زیب کا ویزا آئندہ ہفتے بڑھا دیا جائیگا
واشنگٹن...امریکی اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا تو ان کے علاج کا خرچ اہلخانہ کو ادا کرنا ہوگا۔ امریکا میں ٹریفک حادثے کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج شاہ زیب باجوہ پر امریکی محکمہ خارجہ، اسپتال انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانے کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں شاہ زیب کے ویزے، علاج معالجے اور ان پر آنے والے اخراجات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ویزے کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسپتال انتظامیہ نے امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کو شاہ زیب کی طبیعت سے متعلق بریف کیا۔ شاہ زیب کے بھائی نے جیونیوز کوبتایا کہ شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ شاہ زیب کو آئندہ ہفتے تک ویزا مل جائے گا۔