مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی اور ایشینز کو قریب لانے میں کردار ادا کیا: ٹوری رہنما بیری وٹیکر
بریڈ فورڈ ...بریڈ فورڈ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں متحرک بریڈ فورڈ کے سیاسی و سماجی رہنما بیری ویٹیکر کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے 2014کے آنرز لسٹ میں OBE آرڈر آف برٹش ایمپائر ملنے پر پارٹی کے مقامی رہنمائوں راجہ نجابت حسین اور افتخار احمد نے اپنی فیملی کی طرف سے مقامی ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس ایم پی اور اپنے دوستوں و پارٹی رہنمائوں کی موجودگی میں استقبالیہ دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے بیری ویٹیکر او بی ای نے کہا کہ وہ جہاں اس ریجن میں ٹیکسٹال انڈسٹری کیلئے گزشتہ چالیس سال سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح مقامی اور علاقائی کنزرویٹو میں بھی بزنس کمیونٹی اور خصوصا ایشینز کو مقامی کمیونٹی کے قریب لانے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی بریڈ فورڈ کی بہتری کیلئے حکمران جماعت اور کاروباری طبقے سے ملکر اس علاقے میں بیروزگاری کے خاتمے اور کمیونٹی میں ہم آہنگی کیلئے موثر کردار ادا کرینگے ۔بیری ویٹیکر نے اپنے انگریز دوستوں ، میزبانوں راجہ نجابت حسین اور افتخار احمد کے علاوہ اپنی پارٹی کے تمام عہدیداروں کی تقریب میں موجودگی کے علاوہ بڑی تعداد میں ایشین خواتین کی شمولیت کو بریڈ فورڈ کیلئے نیک فال قرار دیا اور دونوں کمیونٹیز پر زور دیا کہ ہم سب ملکر رہیں ملک اور سوسائٹیس کو مثبت کاموں اور مقاصد کیلئے استعمال کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب خالصتاً غیر سیاسی ہے مگر تمام سیاستدانوں خصوصاً فلپ ڈیوس ایم پی کا یہاں ہونا اور مختلف مذاہب کے لوگوںکا خوشیوں میں ایک دوسرے سے ملنا اور انہیں منانا اس شہر کے مستقبل کیلئے بھی سود مند ہے ۔ ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس نے جہاں میزبانوں کا شکریہ ادا کیا وہاں بیری ویٹیکر کی خدمات کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ آنرز لسٹ میں لوگوں کے نام دیکھ کر مختلف آرا کا اظہار کرتے تھے مگر اب کی بار انہیں نہایت ہی خوشی ہوئی کہ ہمارے دو ایسے ساتھیوں بیری ویٹیکر اور رچرڈ وائٹیمین کو اعزاز ملنے پر حقیقی طور پر خوشی ہوئی ہے یہ دونوں افراد نہ صرف ہماری پارٹی کے اہم رہنما ہیں بلکہ تمام کمیونٹیز کیلئے قابل احترام ہیں ۃ انہوں نے اس موقع پر خصوصی طور پر بیری ویٹیکر اور انکی بیگم پولین ویٹیکر کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے سیاسی میزبان راجہ نجابت حسین نے نظامت کے فرائض بھی ادا کئے اور بیری ویٹیکر کی پارٹی اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ خدمات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ بیریویٹیکر مختلف کمیونٹیز کے درمیان پل اور رابطہ کا موثر کردار ادا کرتے ہیں اور ملکہ کی طرف سے دیئے اعزاز کے حقیقی حق دار تھے جو انہیں بہت پہلے ملنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے تمام مہمانوں خصوصاً بیگم فلک ناز اور انکی فیملی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو اپنے گھر میں آرگنائز کرکے عمدہ طریقے سے پروگرام ترتیب دیا ۔ کنزرویٹو مسلم فورم یاکشائر و ہمبر کی چیئرپرسن عطرت علی نے اپنے خطاب میں جہاں بیری ویٹیکر کو مبارکباد پیش کی وہاں افتخار احمد اور فلک ناز احمد کے علاوہ راجہ نجابت حسین کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو کسی نہ کسی بہانے سے ساتھیوں کو اکٹھا کرکے تقریبات منعقد کرتے ہیں اور تمام کمیونٹیز کو اکٹھا کرتے رہتے ہیں ۔ پاکستان کلب کے نو منتخب صدر بشارت علی نے اپنے خطاب میں پاکستانی اور پاکستانیوں کے بارے میں منفی پروپیگنڈے اور مقامی کمیونٹی کے مثبت کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیونٹی نے جہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 1960کی دہائی میں سہارہ دیا بلکہ اس شہر میں پاکستانیوں کے وجہ سے بے شمار ترقی ہوئی ہے لہٰذا مقامی کمیونٹی اور پاکستان نثراد برٹش ملکر یہاں کے معاشی حالات اور کمیونٹی میں باہمی تعقیات کو بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بھی کسی سے کم برٹش نہیں ہیں اور یہاں کے معاشرتی نظام میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ مقامی وکیل اور نرمل سنگھ کے صاحبزادے اقبال سنگھ سیمی نے بھی اس موقع پر بیری ویٹیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ایک ملٹی کلچر معاشرے میں رہتے ہیں اور سب ملکر ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شریک ہو کر ایک کمیونٹی بن کر رہ رہے ہیں جس کا اثک مثبت اثر ہو رہا ہے ، تقریب میں کونسل برائے مساجد کے صدر محمد رفیق سہگل ، مسلم لیگ ن کے ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین راجہ اللہ دتہ اے ڈی ، کنزرویٹو پارٹی کے نائب صدر الحاج شفیق چوہان ، ڈاکٹر محمد اقبال ، ڈاکٹر باسط ، ابرار احمد ، نوید ریاض ، ملک محمد فاروق کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد جن میں انگریز اور ایشیائی خواتین بھی شامل تھیں انہو ںنے بھی اس تقریب میں شرکت کی جن میں روبی بھٹی ، غزالہ کاظمی ، ڈاکٹر نشاط چوہان سمیت دیگر مہمانوں کی بیگمات بھی شامل تھیں ، آخر میں بیری ویٹیکر کے نام کا بہت بڑا کیک بھی کاٹا گیا جو ستر سے زائد مہمانوں میں تقسیم کیا گیا ۔