مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری غلام عباس نے جس تحریک آزادی کا آغاز کیاوہ آج بھی جاری ہے : چوہدری بشیر رٹوی
راچڈیل ...مسلم کانفرنس جموں و کشمیر کی نمائندہ جماعت ہے جسکے قیام کا مقصد ہی آزادی تھا ، رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس مرحوم نے کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے جس تحریک آزادی کا آغاز کیا تھا ، وہ آج بھی جاری ہے۔ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے خود تحریک آزادی اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف بر سر پیکار مجاہدوں کے ساتھ ملکر جہاد میں حصہ لیا اور خطہ آزاد کشمیر کو آزاد کرایا ، ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی نے یہاں راچڈیل میں مسلم کانفرنس یوتھ کی تنظیم سازی کے موقع پر یوتھ کے نو منتخب عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد اول کی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزری ، اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان مجاہد اول کی بیماری کی وجہ سے برطانیہ کا دورہ نہیں کر سکتے تاہم جلد انہیں برطانیہ کے دورہ اور کارکنوں س ےخطاب کی دعوت دیں گے ، تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس راچڈیل برانچ کے صدر بابو علی اصغر نے کی اس موقع پر مسلم کانفرنس یوتھ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض بڑالوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس میں یوتھ ونگ کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے اور اس میں کارنوں اور نوجوانوں کی تریب کا عمل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ راچڈیل میں یوتھ کے عہدیداران کو متحرک ہو کر جماعت کیلئے کام کرنا ہو گا اور مسلم کانفرنس کے منشور کو عام اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہمہ تن کام کرنا ہو گا ، انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے سیکرٹری مالیات چوہدری ذوالفقار محمد نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو تحریک آزادی کیلئے انتھک کام کرنے کیلئے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے دنیا جانتی ہے کہ مجاہد اول اور سردار عتیق احمد کا کیا کردار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ کے ضمنی انتخاب میں مسلم کانفرنس کا امیدوار فاروق انقلابی لیڈ کر رہا ہے تاہم پاکستان سے لیڈر امپورٹ کراکر لوگوں کے ضمیروں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بھی یوتھ کے عہدیداران کو مبارکباد دی ۔ صدر تقریب اور راچڈیل برانچ کے صدر بابو علی اصغر نے کہا کہ راچڈیل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ برطانیہ میں مسلم کانفرنس کی پہلی برانچ راچڈیل میں بنی اور ہم نے راچڈیل کونسل میں بھی پہلی بار مسلم کانفرنس کا گروپ بنایا اور تحریک آزادی کیلئے راچڈیل سے بہت کام کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم تمام پارٹیوں سے مل کر تحریک کیلئے کام کرتے رہیں گے اس موقع پر باہمی مشاورت سے مسلم کانفرنس یوتھ راچڈیل برانچ کا بھی اعلان کیا گیا ، مسلم کانفرنس برطانیہ یوتھ کے چیئرمین راجہ ریاض بڑالوی نے محمد صدیق کو صدر جبکہ محمد جمیل کو جنرل سیکرٹری کیلئے نامزد کیا اور باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے دیگر عہدوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)