مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
’مادھوری کی فلم ریلیز نہیں ہونے دوں گی‘سمپت پال
ممبئی ...مادھوری ڈکشت اور جوہی چاولہ کی نئی فلم گلاب گینگ کی ریلیز جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے لگتا ہے ان کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔بھارت کی ریاست اتر پردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں خواتین کا گلابی گینگ بنانے والی سمپت پال نے کہا ہے کہ وہ اپنے گینگ پر بنائی جانے والی فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گی۔ فلم میں مادھوری ڈکشیت اور جوہی چاولہ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ سمپت پال کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے سینیما گھروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گی۔گلابی گینگ کی طرز پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کی عکس بندی کے بعد سمپت مادھوری ڈکشت پر غصہ نکالتی نظر آئیں۔انھوں نے میڈیا سے کہا کہ ’پروڈیوسر انوبھو سنہا کیا فلم بنائیں گی کیا وہ کبھی مجھ سے ملنے آئی ہیں، کیا کبھی انھوں نے ہمیں دیکھا ہے۔ وہ بغیر ہماری اجازت کے ہم پر فلم بنا رہی ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ انوبھو سنہا اپنی فلم کا خواب بھول جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہوگی اور وہ اس سے پہلے 2 مارچ سے انا کی طرح بھوک ہڑتال شروع کر دیں گی تب سمجھ میں آ جائے گا کہ عورتوں کی طاقت کیا ہوتی ہے۔‘