مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بحیثیت ممبر پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور اسکے حل میں اپنا کردار ادا کرونگی:سارہ چیمپئن
مانچسٹر...دنیا بھر میں جتنی بھی آزادی کی تحریکیں اس وقت اپنی منزل کے حصول کیلئے کاوشوں میں مصروف ہیں ان میں تحریک کشمیر کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے کشمیر ایک بہادر قوم ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ایسی شمع روشن کی ہے جس کا حصول آزاد ی کی منزل کو پانا ہے ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد مقبول احمد بٹ کی برسی کے موقع پر تقریب کے دوران مقررین نے کیا جن میں سابق لارڈ میئر مانچسٹر افضل خان،تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شہناز صدیق شامل تھیں جبکہ ممبر پارلیمنٹ سارہ چمپئن مہمان خصوصی تھیں۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مقبول احمد بٹ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ بھارتی جارحیت سے کشمیری قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا بلکہ وہ ایک جانثار اور بہادر قوم ہے اور وہ اپنی آزادی کا حق چھین کر لے کے ہی دم لے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر آف پارلیمنٹ سارہ چمپئن نے کہا کہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انکا حق دیا جائے اور آج کی تقریب کے حوالے سے مقبول احمد بٹ شہید کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ایسے لوگ زندہ قوموں کے ہیرو ہوتے ہیں اور وہ بحیثیت ممبر پارلیمنٹ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور اس کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گی،نظامت کے فرائض تحریک حق خود ارادیت کے سیکرٹری جنرل سابق کونسلر محمد اعظم نے سر انجام دیئے اور اس میں سابق لارڈ مئیر محمد افضل خان کے علاوہ مس فلک اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)