مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
’’جے ہو ‘‘کی ہیروئین ڈیزی شاہ کیخلاف اداکار کو سنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج
ممبئی ...سلمان خان کی فلم ’’جے ہو ‘‘کی ہیروئین ڈیزی شاہ کیخلاف ساتھی اداکار نے جان سے مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیاہے ۔ بھوجپوری فلموں کے اداکار ستیاندرا سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلم سودا میں ڈیزی شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے تھے ، فلم کا سکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا تاہم اب انہیں فلم سے آؤٹ کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزی شاہ اب میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ میں مشہور ادا کارنہیں ہوں، بھوجپوری اداکار نے ڈیزی شاہ اور کوریو گرافر گنیش اچاریہ سمیت 18 افراد کے خلاف اترپردیش کے ضلع مینپور میں مقدمہ درج کرا یا ہے ۔دوسری جانب ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 16 ماہ قبل اس فلم کے ایک گانے میں ڈانسر کی حیثیت سے حصہ لیا تھا تاہم ان کا اس فلم اور اسکے عملے سے کوئی تعلق نہیں جبکہ گنیشن اچاریہ کا کہنا ہے کہ وہ ستیاندرا سنگھ نامی کسی اداکار کو جانتے ہی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 29 سالہ ڈیزی شاہ’’جے ہو‘‘میں کام کرنے سے پہلے فلموں میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔