مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جب تک مادر وطن کا چپہ چپہ واپس حاصل نہیں کرلیتے، جدوجہدجاری رہیگی:جے کے این ایس ایف
نوٹنگھم ... مقبول بٹ شہید کے جانثار جب تک زندہ ہیں مادر وطن کی تقسیم قبول نہ کریں گے، ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جبتک مکمل جموں کشمیر کا چپہ چپہ واپس حاصل نہیں کرلیتے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے شہید کشمیر مقبول بٹ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جسکا اہتمام جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن برطانیہ نے کیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شوکت مقبول بٹ تھے، جبکہ دیگر مقررین میں صدر این ایس ایف برطانیہ کامریڈ عرفان یعقوب، خواجہ کبیر احمد جے کے ایل ایف، امجد یوسف یوکے پی این پی اور آصف سید جنرل سیکریٹری این ایس ایف برطانیہ شامل تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ این ایس ایف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہی اسکا قیام مقبول بٹ شہید کے ہاتھوں سے ہوا۔ اسی لئے ہم یہ عزم رکھتے ہیں کہ خود مختار کشمیر کے انکے خواب کی آبیاری بھی ہم ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر آزادی کی جو شمع روشن کی تھی اس کی کرنیں دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکی ہیں۔ مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مقبول شہید نے اپنی جان دیکر آزادی کے جس راستے پر قدم بڑھائے تھے وہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے اپنا کر تحریک کشمیر کو مسلسل زندگی بخشی ہے۔