مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیں اپنے رب کی نعمتوں کو بانٹنا چاہئے تا کہ خوشیاں مقدر بن جایئں: میئر والسل کونسلر محمد نذیر
برمنگھم ... دکھی انسانیت کی خدمت ایسی عبادت ہے جس کا اجر دنیا میں ملتا ہے اور آخرت میں، اسلئے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رب کریم کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر والسل کونسلر محمد نذیر نے کسگمہ ہیلتھ ویلفئر ٹرسٹ کے نمائندہ وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر روانگی سے قبل برمنگھم ایئر پورٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا دنیا میں غربت اسی لئے بڑھ رہی ہے کہ انسانیت میں کمی آتی جارہی ہے، ہمیں اپنے رب کی نعمتوں کو بانٹنا چاہئے تا کہ خوشیاں ہی خوشیاں مقدر بن جایئں۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر جانے والا یہ عفد برطانیہ کے تمام نمائیندہ شہروں سے تعلق رکھتا ہے۔ انکی اور انکے احباب کی شبانہ روز محنت سے دکھی انسانیت کیلئے کشمیر کے دور افتادہ گایوں کسگمہ میں ایک ہسپتال تعمیر ہوچکا ہے جس سے غریب لوگ شفا یاب ہوسکیں گے۔ وفد اس ہسپتال کے افتتاح اور دیگر امور کا جائزہ لے گا۔ اس وفد کے دیگر ارکان میں مڈلینڈز انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر عبدالرشید، گیٹراڈ ایم بی ای، محمد اسلم ایم بی ای، اولڈہم ٹائون کے نامزد ڈپٹی میئت کونسلر عتیق الرحمان، مسلم لیگ کے سینیئر رہنما صابر حسین، ڈاکٹر این چارلس، سابق کونسلر والسال منیر احمد، محمد مصطفے اور کسگمہ ہیلتھ عیلفئر ٹرسٹ یوکے کے چیئرمین چوہدری محمد ناصر کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔ (رپورٹ: فیاض بشیر)