مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیں ایسی قوتوں کے خلاف ملکر کھڑا ہونا ہوگا جو انسانوں کوتقسیم کرتی ہیں: لارڈ میئر بریڈفورڈ
بریڈفورڈ ... اسلام میں اقلیتوں پر تشدد کرنے کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے، بلکہ سلامتی کا یہ مذہب نسلی یا مذہبی اقلیتوں کو بھی برابر کے حقوق دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ شانتی نگر کی مسیحی برادری پر توڑے جانے والے مظالم کی برسی کے موقع پر مقامی سینٹ اینڈریو چرچ میں ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر کونسلر خادم حسین نے کہا کہ ہمیں ایسی قوتوں کے خلاف مل کر کھڑا ہونا پڑے گا جو انسانوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کرکے ان پر ظلم ڈھاتی ہیں۔ برٹش پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ اس تقریب میں مقامی مسلمانوں نے بھی شرکت کی اور مل کر پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے انسانوں کے سُکھ آرام اور خوشیوں کے لیے دعائیں مانگیں۔ لارڈ میئر نے شانتی نگر میں مارے جانے والوں کے لیے شمع روشن کیں۔ دعائیہ تقریب کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔ جس سے کونسل بریڈ فورڈ کونسل آف ساجد کے صدر رفیق سہگل، سابق لارڈ میئر میئر نویدہ اکرام، تحریک انصاف کے رہنما آصف خان اور برٹش پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن کے سلیم دت سمیت متعدد مسیحی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں صرف مسیحیوں پر ہی مظالم نہیں کیے جارہے، بلکہ پاکستان کی مساجد، امام بارگاہوں اور درگاہوں پر بھی بموں کے حملے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے مل کر لڑیہ ے۔ پاکستان کا قومی پرچم اور پاکستان کا آئین اپنی اقلتیوں کو برابر کے حقوق دینے کا اعلان کرتا ہے۔ کونسل آف مساجد کے صدر رفیق سہگل نے کہا کہ تمام انسان برابر ہیں۔ سابق لارڈ میئر نویدہ اکرام نے تسلیم کیا کہ شانتی نگر کے متاثرین کے لیے ابھی تک ٹھوس بنیادوں پر کچھ نہیں کیا گیا۔ آصف خان نے اپنی جماعت تحریک انصاف کی طرف پاکستان کے مسیحیوں کو باقی شہریوں کی طرح مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن کے سلیم دت نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے اسے امن اور سلامتی کی بنیاد قرار دیا۔ تقریب میں سینئر صحافی اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل ظفر تنویر نے بھی شرکت کی۔