مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق خودارادیت میں معاونت کرکے انصاف کی تکمیل کریں: راجہ نجابت
بریڈ فورڈ ...برطانوی سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ اور عہدیداران کشمیریوں کے حق خودارادیت میں معاونت کریں اور برطانوی حکومت کے تقسیم ہندوستان کے ایجنڈے کو مکمل کریں، برٹش کشمیری برطانیہ بھر کے کشمیر دوست ممبران یورپی و برطانوی پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبول بٹ شہید اور محمد افضل گورو شہید کے جسد خاکی تہاڑ جیل دہلی سے نکلوا کر ورثا کے حوالے کروانے کے لئے بھارت پر اپنا سفارتی اور تجارتی اثر و رسوخ استعمال کریں۔ کشمیری اپنے حق کے حصول کیلئے پر عزم ہیں، پھانسیاں، آبروریزی اور ظلم و تشدد کشمیریوں کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے، کشمیری دنیا بھر میں پرامن سفارتی ذرائع سے بھارت کے اصل چہرے کو عالمی برادری کی سامنے بے نقاب کریں گے، ان خیالات کا اظہار کشمیری رہنمائوں اور پاکستانی تنظیموں کے عہدیداروں نے شپلی کے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس ایم پی اور کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے چیئرمین بیری وہیٹکر سمیت متعدد رہنمائوں سے افضل گورو کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس میں کیا جس کا اہتمام جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور بریڈ فورڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے کشمیری نژاد صدر افتخار احمد نے کیا تھا جبکہ اس موقع پر کونسل برائے مساجد کے صدر محمد رفیق سہگل، پاکستان کلب بریڈ فورڈ کے صدر بشارت علی ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین راجہ اللہ دتہ اے ڈی، کنزرویٹو پارٹی کے نائب صدر الحاج شفیق چوہان، ابرار احمد، ڈاکٹر محمد اقبال، سلیم قادر، خواتین رہنمائوں فلک ناز احمد، عشرت علی، روبی بھٹی، ڈاکٹر نشاط چوہان اور نیلسن کے سابق کونسلر محبوب احمد کے علاوہ دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے فلپ ڈیوس کا مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی کے حصول کے لئے پٹیشن پر دستخط کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساٹھ کے قریب برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت اور دستخطوں کے باوجود بھارتی حکومت دونوں کشمیری شہیدوں کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہیں کر رہی جو کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی خلاف اٹھائے گئے ریاستی دہشت کے ان اقدامات پر اپنی خاموشی توڑنی چاہئے۔ ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس نے اس موقع پر کشمیریوں کو یقین دلایا کہ وہ دونوں شہیدوں کے جسد خاکی کے حصول میں معاونت کے لئے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر اپنی حکومت اور لیڈر شپ سے رابطہ کریں گے جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کو بھی خط لکھیں گے۔ اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر اور متوقع پارلیمانی امیدوار افتخار احمد نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنی پارٹی کے اندر بلکہ برطانیہ بھر میں اس جدوجہد کو بھرپور معاونت مہیا کریں گے۔ اس موقع پر دونوں شہید کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔