مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مصر میں تشدد پر ہیگ کی مذمت
لندن -وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے مصری سیکورٹی فورسز سے ہونے والے پرتشدد تصادم کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے تمام فریقوں سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لیڈروں کو متنبہ کیا کہ 2011ء میں صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے محروم کر دینے والی تحریک شروع ہونے کے بعد پیش آنے والے حالات کے بعد کشیدگی کے خاتمے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔ مقامی فیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ بطرف صدر محمد مرسی کے 38 حامیوں کومشرقی قاہرہ میں طویل دھرنے کو جاری رکھنے کی کوشش میں پولیس نے ہلاک کر دیا جو کہ انہیں منتشر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ہیگ کا کہنا تھا کہ مصر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر مجھے گہری تشویش ہے اور میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوگئیں۔