مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ریاست کی قومی وحدت کے خلاف سازشیں بے نقاب کرنے میں کشمیریوں کا ساتھ دیا جائیگا:ممبران اسمبلی
اولڈہم ...کشمیری کمیونٹی کے اکثریتی علاقے اولڈہم اور گرد ونواح سے منتخب ممبران پارلیمنٹ سابق وزیر مائیکل میچر اور کشمیر گروپ کی وائس چیئرمین ڈیبی ابراہم ایم پی نے تحریک حق خودارادیت یورپ کی معاونت کرتے ہوئے برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ کے علاوہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔ برٹش کشمیری رہنمائوں سے ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں حق خودارادیت، انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے، کنٹرول لائن پر دیوار کی تعمیر کو رکوانے اور ریاست کی قومی وحدت کے خلاف سازشوں کوبے نقاب کرنے میں کشمیریوں کی حمایت کی یقین دھانی کرائی ہے۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے اندر قائم کشمیر گروپوں کے تعاون سے اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے تحریک کے عہدیداروں کی سرپرستی کریں گے۔ اس موقع پرتحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سیکرٹری جنرل محمد اعظم نے کشمیر پٹیشن کی دستخطی مہم کی پیش رفت سے دونوں رہنمائوں کو آگاہ کیا۔ تحریک کے عہدیدار یہاں اولڈہم میں ممبران پارلیمنٹ سے کشمیر سالیڈیرٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد ملاقات کر رہے تھے جس کی معاونت اولڈہم کے سابق میئر اور ڈپٹی لیڈر اولڈہم کونسل کونسلر شعیب اختر نے کی اور اس موقع پر کشمیری سکالر شمس الرحمن بھی موجود تھے۔ دونوں ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ تحریک کی کشمیرپٹیشن پر بھی دستخط کر چکے ہیں اور پارلیمنٹ کے علاوہ کشمیر گروپ میں بھی موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے 5 فروری کی کشمیر کانفرنس کو برطانوی پارلیمنٹ میں حالیہ سالوں میں ہونے والی کامیاب ترین کانفرنس قرار دیا۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)