مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت طالبان پیش رفت‘ وزیر اعظم کو مذاکراتی کمیٹیوں کی تازہ رپورٹ پیش کردی گئی
اسلام آباد ... وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کوحکومت طالبان میں مفاہمت کے لئے سرگرم عمل مذاکراتی کمیٹیوں میں تازہ رابطوں کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ ثالثی کمیٹی کے مطابق طالبان نے حکومتی 4 نکات کا مثبت جواب دیا، جبکہ پانچواں مشترک تھا۔ طالبان بھی اخلاص سے مذاکرات چاہتے ہیں تاہم طالبان نے بعض معاملات پر وضاحتیں مانگی ہیں۔ اْمید ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونگے۔ وزیر اعظم نے ثالثی کمیٹی کے شمالی وزیر ستان ایجنسی کے بخیر و عافیت دورہ مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ثالثی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے حکومتی کمیٹی کے رابطہ کار عرفان صدیقی سے رابطہ کر کے طالبان سے ہونے والی بات چیت کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرنے پر تبادلہ خیال کیا تھا ،مولانا سمیع الحق کے اس رابطے پر حکومتی کمیٹی کے اراکین نے پیر کی شام فوری طور وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی کمیٹیوں کے آئندہ کے اجلاس پر گفتگو ہوئی حکومتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کو مذاکرات کے معاملے پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی کو بات آگے بڑھانے کے بارے میں کہا ہے اس ضمن میں مستقبل قریب میں ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ثالثی کمیٹی نے اس حوالے سے رابطہ کار کو تجاویز سے آگاہ کیا ہے خیال رہے کہ ں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے بات چیت کرنے والے اراکین نے حکومتی ایجنڈا طالبان تک پہنچا دیا ہواہے۔