مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حق خودارادیت کے حصول کیلئے تمام نظریاتی قوتیں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کریں: پی ڈبلیو اے
سلائو ... کشمیریوں کی تحریک آزادی کا محور و مرکز پاکستان ہے ،کشمیر ی عوام نے ہر مشکل دور میں استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ آج پاکستان جن مشکلات و مسائل میں گھرا ہوا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ تمام محب وطن نظریاتی قوتیں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ وہ آزادی کشمیر کیلئے بہتر اور موثر کردار ادا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدی ایک تقریب میں کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب سے صدر پی ڈبلیو اے حاجی محمدعارف جنرل سیکرٹری وسابق میئر سلائو راشد جاوید بٹ مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس وسابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ چوہدری جمیل احمد تبسم ڈپٹی میئر سلائو چوہدری شفیق احمد، سکھ رہنما منموہن سنگھ خالصہ، مجید ترمبو، چوہدری صابر، پروفیسر نذیر شال، نذر لودھی، کونسلر شریف چوہدری، کونسلر صوفی راسب سمیت دیگر نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت گزشتہ 65برس سے اپنی افواج کے ذریعے وادی کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہاکو پہنچ چکی ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار عالمی ادارے اپنے مفادات کی خاطر بھارت کو کشمیریوں پر روا رکھنے جانے والے ظلم وستم سے باز رکھنے میں ناکام ہیں۔ چوہدری جمیل تبسم نے کہاکہ کشمیر ی حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی میں آزادکشمیر پاکستان اور بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اور پاکستانی ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداکرے۔ صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو حاجی محمدعارف نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی تحریک میں اپنے آپ کو اکیلا تصور نہ کریں پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت پر کھڑی ہے۔ جنرل سیکرٹری پی ڈبلیو اے سلائو اور سابق میئر سلائو راشد جاوید بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بے پناہ کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کرانے میں کردار ادا کرے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شہزادہ عبدالقدیر ،راجہ زاہد حسین ،سارجنٹ محمدحسین ،چوہدری قربان حسین ،حاجی محمدزمان ،محمداسلام خان ،حافظ محمد ابراہیم، غلام رسول، محمد عارف منہاس، عبدالغفور، محمد اشرف، نور محمد ،محمداسرار ،ظہیر خان اور دیگر شامل تھے۔