مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
’’ جے ہو‘‘ کی کامیابی ، سلمان خان ماتھا ٹیکنے مندر پہنچ گئے !!
ممبئی ...فلم جے ہو کے توقع سے کم لیکن 100 کروڑ سے زائد کے بزنس پر سلمان خان ماتھا ٹیکنے مندر پہنچ گئے ۔سلمان خان اپنی بہن ارپیتا خان اور فلم میں انکے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ڈیزی شاہ کے ہمراہ ممبئی کے ایک مندر پہنچے جہاں انہوں نے ہندوؤں کے بھگوان ’’گنیش‘‘ کی مورتی کے سامنے پوجا پاٹ کی اور مندر کے پجاری سے ماتھے پر تلک بھی لگوایا۔سلمان خان کی فلم میں اداکارہ ثنا خان نے بھی کام کیا ہے تاہم فلم کو باکس آفس پر سلو رسپانس ملنے پر انکے اور سلمان کے درمیان کچھ ناراضگی چل رہی ہے ، اس لیے وہ اس موقع پر سلمان خان کیساتھ نظر نہیں آئیں۔دوسری جانب سلمان خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم ’’کک‘‘ میں مختلف نظر آنے کیلئے فرنچ کٹ داڑھی بھی رکھ لی ہے ، وہ اس فلم میں اپنے کانوں میں بالیاں بھی پہنیں گے ۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے فلمی ستارے چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان، اپنی فلموں کی کامیابیوں کیلئے منتیں مانگنے کی خاطر مختلف مندروں اور درگاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ اس سے قبل کئی ہندو فنکار اجمیرشریف میں خواجہ غریب نواز سمیت مختلف درگاہوں پر جاکر منتیں مانگ چکے ہیں۔