مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فطرتاًشرمیلی ہوں اور اپنے اصول خود بناتی ہوں، پریانکا چوپڑا
ممبئی۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ کسی کے اصولوں پر نہیں چلتیں بلکہ اپنے اصول خود بناتی ہیں۔ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں، انہیں ایک ہی قسم کا کام بار بار کرنا اچھا نہیں لگتا، اسی لئے وہ فلموں میں بھی مختلف کردار ادا کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرش 3اور برفی میں انکے کردار مختلف نوعیت کے تھے ۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اب تک کے فنکارانہ سفر سے مطمئن ہیں ۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ فطری طور پر شرمیلی واقع ہوئی ہیں ، جب انہوں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا تو اس وقت ان کی عمر کم تھی اور کیمرے کے سامنے آنے سے گھبراتی تھیں جبکہ سیکھنے کا عمل تو آج بھی جاری ہے لیکن اس میدان میں داخل ہونے والے نئے لوگ اداکاری کے اسرار و رموز سے بہت اچھی طرح واقف ہیں