مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئی کے یورپی پارلیمنٹ انتخابات کے حوالے سے میٹنگ، شرکا کا سجاد کریم سے مکمل اظہار یکجہتی
مانچسٹر ... یورپی پارلیمنٹ میں چئیر مین فرینڈز آف پاکستان گروپ نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین کے بانی سربراہ چوہدری لیاقت علی باجوہ سے باجوہ ہاؤس میں ملاقا ت کی لیاقت باجوہ نے سجاد کریم کی یورپین پارلیمنٹ میں پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا ۔ کمیونٹی کے لوگوں کے مسائل کے حوالے سے اور دیگر باہمی دلچسپی کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ کے مئی میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اس موقع پر جٹ ویلفئیر سوسائیٹی کے چئیر مین نواز گوندل ، وسیم احمد ،راجہ شمیم ، فراز بھٹی ،کونسلر عبد العزیز ، حاجی صغیر احمد و دیگر احباب بھی موجود تھے۔ شرکا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو اپنے سے بڑھ کر انکا سوچیں، سجاد کریم نے گزشتہ دس سالوں میں ثابت کیا ہے کہ اسے ملک و قوم کا درد ہے، اس نے محض تصویر کھنچوانے کیلئے کبھی کسی محفل میں شرکت نہیں کی۔ کمیونٹی رہنماؤں نے کہا ہمیں اس امر سے اتنی خاص غرض نہیں کہ کام کرنے والا بندہ کس پارٹی سے ہے، ہر پارٹی میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اسلئے ہمیں صرف اس امر پر توجہ دینی ہے کہ مشکل وقت میں اور ضرورت کے وقت کونسا لیڈر عوام کے کام آتا ہے اور انہیں وقت دے سکتا ہے۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا کے سب منصب قوم کی امانت ہیں، نیت ٹھیک اور جزبہ بلند ہو تو کسی کام میں رکاوٹ نہیں آتی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)