مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خوش قسمت بچے... جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلئےلوگ بے تاب ہوتے ہیں
لندن ... برطانیہ کے شاہی جوڑے پرنس ولیم اورکیٹ مڈلٹن کے گھر ننھے شہزادے کی آمد نے دنیا بھر کے میڈیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ رائل بے بی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے عام لوگ اور میڈیا کئی دن سے اسپتال کے باہر ڈیرہ جمائے بیٹھے تھے۔تیس سال قبل جب لیڈی ڈائنا اور شہزادہ چارلس کے ہاں شہزادہ ولیم پیدا ہوا تو صورتحال کچھ مختلف نہ تھی بالکل اسی طرح بالی وُوڈ میں بھی کچھ خوش قسمت بچے ایسے ہیں جو ہندی سینما کے ’رائل بے بیز‘ کہلائے جاتے ہیں اور ان کا درجہ بھی کسی ’سیلیبرٹی‘ سے کم نہیں۔ بالی وُوڈ نے بچن خاندان سے لے کر کنگ خان تک کے گھرانوں سے ایسے ہی کچھ بچوں کو منتخب کیا ہے جنہوں نے شہرت اور دولت کی چکاچوند میں آنکھیں کھولیں۔ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور اداکار ابھیشیک بچن و سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کے گھر جب بیٹی کا جنم ہوا تو جہاں میڈیا کا جوش وخروش عروج پر تھا وہیں بچن خاندان نے ’بیٹی بی‘ کو اس طرح چھپا کر رکھا جیسا کوئی خزانہ رکھا جاتا ہے۔ یہ خبریں بھی گرم رہیں کہ ماں اور بچی کی تصاویر کے لئے بچن خاندان کو بھاری معاوضے کی بھی پیشکش کی گئی جو انہوں نے رد کردی۔ تین مہینے بعد بچی کے نام کا اعلان کیا گیا جبکہ تقریباً ایک سال تک عوام اور میڈیا کی نظروں سے چھپانے کے بعد آخرکار آرادھیا بچن کو منظر ِعام پر لا یا گیا۔ بالی وُوڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان اور ان کی اہلیہ ڈائریکٹر کرن راؤ نے میڈیا اور اپنے پرستاروں کو یہ بتا کر زوردار جھٹکا دیا کہ وہ ایک پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں اور یہ ولادت سروگیسی کے ذریعے ہوئی ہے۔ بچن فیملی کے برعکس عامرخان زیادہ ’میڈیا فرینڈلی‘ ثابت ہوئے اور میڈیا کو آزاد کی تصویریں بنانے کی مکمل آزادی دی۔