مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایف آئی اے کے کرپٹ عناصر کو فوری طور پر فارغ کیا جائے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار
اسلام آباد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کی ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جارہی ہے تاکہ ملکی وقار کو مزید دھچکہ نہ لگے۔ وہ وزارت داخلہ کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں آئی جی اسلام آباد اور نیکٹا حکام نے انہیں امن وامان اور جدید ٹیکنالوجی آپشنز پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کسی بھی صورت 8 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے 2 غیر ملکی خواتین کو امیگریشن کے بغیر ملک میں داخل ہونے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز ملکی ساکھ کا آئینہ ہوتا ہے اور وہ ملکی ساکھ کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں امیگریشن کاؤنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کو ادارے میں بہتری لانے کے لیے ایک ہفتے میں پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت اور ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیا، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو کرپشن کے خلاف فرنٹ لائن ایجنسی بنایا جائے اور بری شہرت کے حامل افسران کو ادارے سے فوری فارغ کیا جائے۔