مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا طلب گار ، اقوام عالم کو اسکا حل نکالنا ہوگا: مائکل میچر ایم پی
اولڈہم ... مسئلہ کشمیر محض خطے کے حصول کی لڑائی نہیں بلکہ جیتے جاگتے انسانوں کے ازلی حق کا مسئلہ ہے دنیا کو یہ حقیقت باور کر لینی چاہیئے کہ اس کے حل کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ جدید دور میں انسانوں کو جبر کی زندگی گزارنے پر زیادہ دیر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار اولڈہم سے ہائوس آف پارلیمنٹ کے رکن اور لیبر پارٹی کے سینئر ترین ممبر مائیکل میچر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اولڈہم کونسل کے مئی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا طلب گار ہے۔برصغیر پاک و ہند کو اس حساس مسئلے کو حل کرنے کےلئے سنجیدگی سے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو حالات کی سنگینی سے بین الاقوامی طاقتوں کو تیار رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے اقوام متحدہ، امریکہ اور برطانیہ کو ملکر دونوں ممالک پر دبائو ڈالنا چاہیئے کہ وہ مل بیٹھ کر اور کشمیریوں کی قیادت کو مذاکرات میں شامل کرکے اس کا پائیدار اور ٹھوس حل نکالے، ایسا کرنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہونے کے ساتھ دونوں ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے برطانیہ کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عام آدمی کےلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں آئندہ لوکل کونسل کے الیکشن میں پارٹی اور لبرل پارٹی کی پالیسیوں سے انحراف کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے تاکہ اقتدار کے ایوان ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ کونسل عتیق الرحمان جیسے ہونہار اور ذہین لوگ آپکی نمائندگی کررہےہیں اور وہ ان کو ڈپٹی میئر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔تقریب کی میزبانی چوہدری رزاق قادری نے کی اور سابق میئر اولڈہم چوہدری ریاض احمد، راجہ آفتاب شریف، چوہدری اظہر نوید، حاجی رزاق، چوہدری ناصر، چوہدری اقبال کسگموی، چوہدری اسحاق، چوہدری حاجی آصف، چوہدری منشا، چوہدری بشیر، اشفاق موٹو، چوہدری اشتیاق، حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)