مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خاتون ڈاکٹرسے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑی، ریاستی وزیر صحت شبیر احمد خان مستعفی
سرینگر ...مقبوضہ کشمیر میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ دست درازی کی پاداش میں کانگریس کے ایم ایل اے راجوری اور وزیر مملکت برائے صحت شبیر احمد خان کی گرفتاری عنقریب متوقع ہے۔ وزیر موصوف کیخلاف ایک خاتون ڈاکٹر نے پولیس سٹیشن شہید گنج سرینگر میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر14/2014انڈر سیکشن 509درج کرائی ہے جس میں مذکورہ خاتون نے شبیر احمد خان کیخلاف چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ معاملہ کانگریس ہائی کمان کے ساتھ اٹھا یا ، جس کے فوراً بعد شبیر احمد خان کو ہائی کمان سے استعفیٰ پیش کرنے کیلئے کہا گیا۔ ذرائع کے مطابق شبیر خان نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے اُسی وقت قبول کیا گیا۔ اس بارے میں کانگریس لیڈران کی طرف سے جلد ہی پریس کانفرنس متوقع ہے، جس میں شبیر خان کے استعفے اور دیگر معاملات سامنے رکھے جائیں گے۔