مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف ایم کیوایم کا آج یوم سوگ کا اعلان
کراچی۔متحدہ قومی موومنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر احتجاجاً آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہ نما حیدر عباس رضوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔کراچی میں ارکان رابطہ کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کو پیسا جارہا ہے،لوگ لاپتا اور ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے خلاف ہفتے کویوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔ پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹر نسرین جلیل کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے کارکن محمد سلمان کے قتل کی ایف آئی آر میں کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو نامزد کیا جائے۔اس موقع پر بتایاگیا کہ ایم کیوایم کے 45 کارکنوں کے بارے میں کچھ نہیں پتا کہ وہ کہاں ہیں زندہ ہیں یا نہیں۔ ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ لاپتا کارکنوں کی بازیابی کے لیے ازخودنوٹس لیا جائے اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق فوری اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔