مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورۂ چولستان، صحرا میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام
پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چولستان کا دورہ کیا جہاںگزشتہ رات کو ان کے لیے ایک محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہی۔وزیر اعظم نے رات محکمۂ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس لال سوہار نیشنل پارک میں قیام کیا جہاں گزشتہ رات کو کھلے آسمان تلے الاؤ کے گرد ضیافت منعقد کی گئی۔وزیر اعظم نواز شریف کے لیے جو محفل موسیقی سجائی گئی اس میں لاہور سے خصوصی طور پر لائے گئے مشہور گلوکار انور رفیع کے علاوہ مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔جمعرات کی صبح نواز شریف نے چولستان کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم نے مقامی لوگوں سے لطیفے سنے اور انھیں لطیفے سنائے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مملکت برائے داخلہ میاں بلیغ الدین اور مقامی ممبر قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ بھی اس تفریحی دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کے دورہ چولستان کے دوران پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے تھے۔