مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت پاکستان اس بات پر کمٹڈ ہے کہ حق خود ارادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے: شیر بہادر خان
برمنگھم ... پاکستان کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے تو کشمیری بھی اسکی آنکھ کا تارہ ہیں، مقبوضی وادی میں ان پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں جو عین کشمیریوں کی منشا کے مطابق ہو، حکومت پاکستان اس بات پر کمٹڈ ہے کہ حق خود ارادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی برمنگھم کے قونصلر جنرل شیر بہادر خان تھے جبکہ تقریب کی خاصی بات یہ تھی کہ ہر مکتب فکر کے رہنمائوں اور کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمد سلطان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ راجہ جاوید اقبال نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نظامات کے فرائض قونصلیٹ محمد فیصل ابڑو نے سرانجام دئیے۔ کمیونٹی رہنمائوں میں مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، مشیر حکومت چوہدری منظور حسین، چوہدری رشید، سنی کونسل کے مولانا بوستان القادری، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی مڈز لینڈ کے صدر چوہدری محمد خادم، بی آر او راجہ گلتاسب، کاروباری شخصیت محمد نذیر اعوان، محسن عباسی، چوہدری محمد فرید، کونسلر وسیم ظفر، چوہدری محمد نذیر، نائب مغل، شہزاد اقبال، چوہدری عبدالمجید، پیپلز برٹش فورم کے واجد برکی، چوہدری افضل، مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن، محمد وحید راسب، سید عابد کاظمی، معروف کاروباری شخصیت راجہ اشتیاق، حاجی محمد ایوب، مولانا عبدالمجید، حاجی ایوب ا نجم، قاری محمد سلطان، سابق کونسلر چوہدری ذاکر اللہ، مولانا مدنی، حاجی محمد بشر آرائیں، راجہ بشارت رٹوی، میاں مقبول، مسعود خان، محمد فیصل اور دیگر افرادنے کثیر تعداد میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی۔ قونصلیٹ جنرل شیر بہادر خان نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔ دنیا کے ہر پلیٹ فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔