مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر سلگتی چنگاری، تنازع کا فوری حل نہ نکالا تو خطہ کسی وقت آتش فشاں بن سکتا ہے: کشمیری رہنما
گریٹر مانچسٹر ... برطانیہ میں آباد کشمیری رہنمائوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تقریر کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس امر میں کوئی شک نہیں پاکستان مضبوط اور توانا ہوگا تو کشمیریوں کا کیس زیادہ بہتر طریقے سے لڑ سکے گا۔ برطانیہ میں یوم یکجہتی کے حوالے سے کشمیر لنک لندن سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو نا خود کچھ کرتے ہیں اور نہ انہیں کچھ کرنے والوں کی ادایئں اچھی لگتی ہیں وہ ہر وقت تنقید ہی کرتے ہیں، ہمیں ایسے بے عمل لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرنے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر چوہدری بشیر رٹوای نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے اور بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ افتاب شریف نے کہا دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہیں، انہیں اب یہ بھی جان لینا چاہیئے کہ کشمیری ایک دن اپنا حق خود ارادیت بھی لیکر چھوڑیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ آر پار کی کشمیری قیادت آج بھی متحد ہوکر تہیا کرلے کہ ایک قیادت کے زیر انتظام تحریک کو آگے بڑھانا ہے تو سفر آسان بھی ہو جائے گا اور کم بھی۔ پیپلز پارٹی برطانیہ نارتھ کے صدر چوہدری محمد مالک نے کہا کشمیر سلگتی چنگاری ہے تنازع کا فوری حل نکالنا ہوگا، خطہ کسی وقت بھی آتش فشاں بن سکتا ہے۔ لہٰذا خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اٹوٹ انگ کی رٹ لگانا چھوڑ دینا چاہئے۔ کشمیریوں نے گذشتہ 65 سالوں میں جو عظیم قربانیاں دی ہیں اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا آرہا ہے اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کے انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خمیر اب جاگ جانا چاہئے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)