مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بد اچھا بدنام برا ... برطانوی اخبار نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز میچز کو بھی مشکوک قرار دیدیا
لندن ...معروف برطانوی اخبار دی میل نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پانچ میں سے دو ون ڈے میچز کو مشکوک قرار دیدیا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ تیسرے ون ڈے کے آخری اوور میں پاکستان کی جانب سے رن آوٴٹ کا چانس ضائع کرنے کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کے سست بیٹنگ کی بھی تحقیقات کا امکان ہے۔ ان الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پی سی بی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اس معاملے میں تحقیقات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو الزامات پر سخت تشویش ہے اور وہ اس سلسلے میں آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے جلد ہی کوئی بیان سامنے آئے گا۔ پی سی بی معاملے کے قانونی پہلووں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ اخبار نےتفصیلی سٹوری میں پاکستانی کرکٹرز کی ماضی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ھوے محمّد آصف سلمان بٹ اور محمّد عامر کی تصویریں بھی شایع کی ہیں ...