مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شدت پسندامن کادامن تھام کرقومی دھارے میں آجائیں ، وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل
لاہور ۔ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات قومی مفادات کے غماز ہیں۔عوام مذاکرات کی شروعات کے منتظر اورمثبت اثرات کیلئے پرامید ہیں ۔پاکستان کوامن وآشتی او ر سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے جذباتی نہیں حقیقت پسندانہ ،آبرومندانہ اوردانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ۔اس وقت 'پیس ڈائیلاگ' کے سوادوسراکوئی آپشن زیرغور نہیں۔شدت پسندوں کیلئے بہتر ہے وہ امن کادامن تھام کرقومی دھارے میں واپس آجائیں ۔کشت وخون سے کبھی سکون نہیں ملتا،شدت اورجنون کاانجام ماضی میں اچھاہوانہ مستقبل میں اچھاہوگا ۔ہرطبقہ رواداری اور اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے اپناکرداراداکرے ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزیدکہا کہ شہرقائدؒ سمیت جہاں بھی خونریزی ہواٹھارہ کروڑپاکستانیوں کادل دکھتا ہے اوران کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں ۔صوبائی حکومت کراچی میں کشت وخون کاسدباب یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی معاشی سرگرمیوں کامرکز ہے لہٰذاء امن وامان کی صورتحال پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ کراچی میں چارپولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت بیگناہ شہریوں کی قیمتی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے ،ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی میں بدامنی کے واقعات برداشت نہیں کرے گی ۔کراچی میں ہونیوالے ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں ،اس کامقصد شرپسندوں کی مجرمانہ کاروائیوں کاسدباب کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمرانوںکوصرف اپنے اقتدارکی مضبوطی سے سروکارتھا ،وزیراعظم میاں نوازشریف کواقتدارکی کوئی پرواہ نہیں وہ تو ملک عزیز کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔