مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سندھ میں (ن) لیگی کارکنوں سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف
ٹھٹھہ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں (ن) لیگی کارکنوں سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، صوبائی حکومت سے انتقامی کارروائیوں کی شکایت پر بات کی جائیگی ، آئندہ دورہ سندھ کے دوران ٹھٹھہ کا دورہ کروں گا ۔ وہ ٹھٹھہ کے (ن) لیگی رہنمائوں شیرازی برادران رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ ،رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز علی شاہ ،سا بق ناظم سید شفقت شا ہ شیرازی سے وزیر اعظم ہا ئوس میں ملاقات کے دوران با ت چیت کررہے تھے ۔ ۔ملا قات کے دوران شیرازی برادراں نے سندھ میں ن لیگ کے نا راض رہنما ئوں لیا قت علی جتوئی ،ممتاز علی بھٹو کے تحفظات سے متعلق وزیر اعظم کو آ گا ہ کیا اور ٹھٹھہ ۔سجاول ضلع میں ن لیگ کے رہنما ئوں کا رکنان کے خلاف انتقا می کا روا یوں کے متعلق بھی وزیر اعظم کو بتا یا ، انہوں نے بتایا کہ حکو مت سندھ کے ایما ء پر 153ایف آئی آر درج کر کے اڈہا ئی ہزار سے تین ہزار افراد کو ملزمان نا مزد کیا گیا ہے ۔شیرا زی برا دراں کی آ گا ہی کے بعد وزیر اعظم نے نا راضگی کا اظہا ر کرتے ہو ئے یقین دلایا ہے اس متعلق حکو مت سندھ سے با ت کریں گے ۔ ملاقات کے بعد ایم این اے سید ایا ز علی شا ہ نے ٹیلی فون پر ٹھٹھہ کے صحافیوں کو بتا یا کہ سندھ کے نا راض رہنما ئوں سے رابطے میں ہیں اور ان کے خدشات متعلق وزیر اعظم کو آگا ہی دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے سندھ کے رہنما ئوں کے خدشات دور کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے اور کہا کہ آئندہ سندھ کے دورے دوران نا راض رہنما ئوں سے ملا قات کرکے ان کے خدشات دور کرینگیں ۔