مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں نیا تنازع
پشاور…جماعت اسلامی سے تعلیم کی وزارت واپس لینے کے بعد اب وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگرترقیاتی اداروں کو الگ کرنے کا ایک اور تنازع کھڑا ہوگیاہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے حکم دیا ہے کہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے ترقیاتی اداروں کو محکمہ بلدیات سے الگ کرنے کی سمری بھجوائی جائے۔صوبائی وزیر نے سمر ی روک لی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہی نہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے لئے صوبائی اسمبلی ہی مجاز ہے۔یوں مخلوط حکومت میں شامل پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان ایک اور نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کہتے ہیں کہ وہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔معاملہ جب اسمبلی میں آئے گا تو بات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری پاکستان تحریک انصاف کے دو مشیروں کو نوازنے کے لئے منگوائی گئی ہے۔