مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت او پی ایس کے قیام کا مقصد اولین ہے: لارڈ نذیر احمد
بریڈفورڈ ... اوورسیز پاکستانی وطن سے دور رہ کر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں زیادہ سوچتے ہیں۔ او پی ایس کا قیام ناصرف وطن کی بہتر خدمت کے مواقع پیدا کرنا ہے بلکہ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے جو خطرات کی پرواہ کئے بغیر پاکستان میں سرمایہ کاری کرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے اوورسیز پاکستانی سالیڈیریٹی کی یارکشائر برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا جس کے مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد تھے، صدارت تنظیم کے چیئرمین جاوید ملک نے کی۔ جاوید ملک نے کہا ہم نے گزشتہ سال اہم فورمز پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر آواز اٹھائی برطانیہ کے دورے پر آنے والی اہم لکی شخصیات کو ان مسائل سے آگاہ اور پاکستان جا کر بھی انہی مسائل پر بات کی انہوں نے کہا ہماری جدوجہد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل تک جاری رہے گی۔ لارڈ نزیر احمد نے او پی ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے تمام تر مدد کی یقین دہانی کرائی۔ بریڈ فورڈ کے لارڈ میئر چوہدری خادم حسین بھی خصوصی طور پر اس اہم مسئلے اور پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوئے انہوں نے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ اس تنظیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو تارکین وطن کی آواز پہنچائیں گے۔ اس موقع پر کونسل آف ماسک کے رفیق سہگل، معروف بزنس مین طارق چوہدری، تنظیم کی چیف ایڈوائزر نادیہ چوہدری، تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، ادریس محمد، عوامی مسلم لیگ کی جنرل سیکریٹری بینا خان، شہناز صدیق، یعقوب مسیح، شرجیل ملک کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر یارکشائر سے او پی ایس کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر آصف خان، نائب صدر شہناز صدیق، جنرل سیکریٹری شرجیل ملک، جوائنٹ سیکریٹری راجہ شیراز، فنانس سیکریٹری محمد امین اور انفارمیشن سیکریٹری ادریس محمد چنے گئے۔(رپورٹ: اکرم عابد)