مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیں اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر دنیا کیلئے مثال بننا چاہئے: لارڈ میئر نعیم احمد
مانچسٹر... چیتھم بل میں واقعہ ٹریننگ کالج آئی ٹی سی میں نبی اکرم محمدؐ کی ولادت با سعادت کومذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ایک محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل کے منتظمین محمد الطاف اور انکے صاحبزادے محمد اسد الطاف تھے، میزبانی کے فرائض الیکٹرانک میڈیا کی جانی پہچانی شخصیت صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے ادا کی۔ پاکستان سے آئے ہوئے نامور نعت خواں نے حضور پاکؐ کی شان میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا جس سے حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے سراہا اور خوب داد دی انکا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور حضورپاکؐ کی شان کو نعتیہ کلام میں سن کر اپنے ایمان کو تازہ کیا، پاکستان سے آئے ہوئے نعت خوان میں الحاج محمد یوسف میمن،حافظ ڈاکٹر نثار احمد ،سید فرقان قادری،الحاج شہباز قمر فریدی،الحاج ذوالفقار علی،غلام مصطفےٰ قادری نے خصوصی شرکت کی۔ مانچسٹر کونسل کے لارڈ میئر نعیم احمد نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مانچسٹر کونسل کےہال میں محفل میلاد منعقد کر وا کر انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اپنے پیارے نبیؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا ،ہمیں اپنے نبی ؐ کے بتائے ہوئے قول و فعل کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر دنیا کیلئے مثال بننا چاہئے تاکہ اسلام کے صحیح فلسفے کو باورکروایا جائے۔محفل نعت میں قرب و جوار سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)