مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم پاکستان کی با صلاحیت ٹیم وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،زبیر گل
بولٹن ...پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو بحرانوں سے نمٹ سکتی ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے پاس ایسی با صلاحیت ٹیم موجود ہے جووطن عزیز کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریگی گی جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ویسٹ کے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن بولٹن کے سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آج بد قسمتی سے پاکستان کی دنیا میںپہچان کرپشن اور دہشت گردی بن چکی ہے جس کی بنیادی وجہ قیام پاکستان کے بعد طویل آمرانہ اور جابرانہ دور ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بیرون ملک آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اپنے وطن کی یکجہتی سلامتی اور اس خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوچاہئے۔پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب احمد نے کہا پاکستان کے موجودہ حالات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں مل کر چلیں تاکہ ملک میں دہشت گردی بیروز گاری مہنگائی اور دیگر مسائل کو حل کیا جا سکے۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،بولٹن کے صدر راجہ جلیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب میاں نواز شریف پاکستان کو ترقی یافتہ قوتوں کیلئے مثال بنائینگے،سرپرست اعلیٰ ہارون کھٹانہ نے کہا کہ ملک کو نا مساعد حالات سے نکال کر اس کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا پاکستان مسلم لیگ ن کا وژن ہے،بولٹن کے چیئرمین رئیس راجہ اور سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ راجہ فضل محمود نے کہا کہ حکومت قومی ایشوز پر مثبت طرز عمل اختیار کر کے اسے حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی،گریٹر مانچسٹر کے صدر قمر الزمان بھٹی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں انقلابی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ،صدر راجہ وحید لہری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،یوتھ ونگ کے صدر راجہ شاہنواز خان نے کہا یوتھ ونگ کسی بھی قومی ایشوز پر خاموش نہیں بیٹھے گی،اجلاس سے بلاول بٹ سیکرٹری یوتھ ونگ چوہدری نثار حسین اور تنویر اشرف نے بھی خطاب کیا۔