مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی ہتھکنڈے زیادہ عرصے تک کشمیریوں کو منزل سے دور نہیں رکھ سکتے، چوہدری عبدالمالک
اولڈہم ...برطانیہ کے دورے پر آئے ضلع میر پور کے صدرمسلم لیگ ن و سابق چیئرمین چوہدری عبدالمالک نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کےجابرانہ ہتھکنڈے زیادہ عرصے تک کشمیریوں کو منزل سے دور نہیں رکھ سکتے،کشمیری ہر بین الاقوامی فورم پر حق خود ارادیت کی تحریک کو اجاگر کرنے میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں۔پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے،کشمیریوں کو تقسیم کرنے والی خونی پکڑ مٹ کر رہے گی،آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر وزاراء کے ساتھ مل کر لوٹ کھسوٹ،اقرباء پروری اور ریاستی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہےپلندری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ الیکشن جیتے گی،حلقہ نمبر2ضلع میر پور کے امید وار کا فیصلہ خالصتاً جمہوری طریقہ کار کے تحت جماعت کی قیادت اور انتخابی ٹکٹ جاری کرنے والی کمیٹی باہمی مشاورت کے ساتھ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈہم میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف،معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اعظم اور نوجوان رہنما راجہ قمر زمان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہا، تقریب کی صدارت حاجی محمد اعظم نے کی،حافظ عمران اعظم کی تلاوت اور حاجی محمد اسلم کی حمد باری تعالیٰ سے شروع ہونیوالی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر عبدالمالک نے کہا کہ جہاں تک آزاد کشمیر کی تحریک کا تعلق ہے تو عوام غربت،مہنگائی،اقربا پروری زمینوں جائیدادوں پر ناجائز قبضہ جات اور ریاستی قانون شکنی کےہاتھوں تنگ ہو کر بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے مہمان خصوصی کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے رفقاء کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں آزاد کشمیر سے آئے ہوئے مہمان پروفیسر راجہ محمد یعقوب نے اس موقع پر کہا کہ سازشی عناصر نے خطے میں افراتفری پیدا کر کے پر امن ماحول کو خراب کر دیا ہے تقریب سے حاجی علی اکبر،رزاق قادری اقبال کسمگوی،سابق کونسلر محمد اعظم،سابق کونسلر عبدالقیوم،سابق کونسلر محمد شریف،کونسلر عقبل سلامت،کونسلر شاداب قمر،کونسلر عتیق الرحمٰن،ممتاز صحافی محبوب کشمیری، راجہ مہربان بریڈ فورڈ،اور ن لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ محمد ادریس نے بھی خطاب کیا۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)