مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کی راجہ نجابت حسین کی قیادت میں لیبر ممبران پارلیمنٹ سےملاقات
ہالی فیکس ... برطانیہ کے دس شہروں سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیر پٹیشن پر دستخط کرنے اور5فروری کو ہائوس آف کامنز کی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرنے کیلئے ہالی فیکس کے دونوں ممبران پارلیمنٹ کریگی وہیٹکر اور لنڈا رائرڈن نے بھی تحریک حق خود ارادیت کے پروگرام کی حمایت کر دی جبکہ سائوتھ آف انگلینڈ کے کشمیری و پاکستانی کونسلروں،کمیونٹی لیڈروں اور ممبران پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے کوششیں تیز کردیں۔برطانوی اور کشمیری سیاستدان بلا امتیاذ سیاسی وابستگی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے اپنے شہروں اور پارلیمنٹ میں جمع ہو کر کشمیریوں کیلئے مشترکہ آواز بلند کرینگے،ہائوس آف کامنز کے پروگرام میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن،کشمیر گروپ کے چیئرمین اینڈریو گرفقس اور دیگر ارکان پارلیمنٹ خطاب کرینگے۔ تحریک حق خود ارادیت یورپ کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں گزشتہ روز ہالی فیکس کی لیبر ممبر پارلیمنٹ لنڈا رائرڈن اور کیلڈو ویلی ڈینزک سے انکے دفاتر میں ملاقات کر کے کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم اور پارلیمنٹ میں بحث کے حوالے سے کشمیر گروپ کے عہدیداروں ڈیوڈ وارڈایم پی،ڈیبی ابراہمس ایم پی،سارہ حیمپئن ایم پی اور دیگر اور دیگر ارکان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا،تینوں ارکان پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو آل پارٹیز اور کراس پارٹی ایشو قرار دیتے ہوئے اپنے اپنے طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کشمیری وفد میں وزیر اعظم کے مشیر سردار عبدالرحمان خان، تحریک کے یارکشائر سے چیئرمین چوہدر ی محمد اکرم،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے نارتھ آف انگلینڈ کے سربراہ ملک رحمت اعوان،حاجی محبوب حسین اور کنزرویٹو مسلم فورم یارکشائر کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام عباس،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،خاتون رہنماآسیہ بانو اور نارتھ ویسٹ سے لیبر پارٹی کے یورپی امید وار کونسلر افضل خان شامل تھے جبکہ راچڈیل کے ممبر پارلیمنٹ کے ہمراہ کونسلر افتخار احمد،کونسلر سلطان علی اور عدالت علی بھی موجود تھے۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مسئلہ کشمیر کو متحرک انداز میں اجاگر کرنے پر نارتھ آف انگلینڈ کے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں کا خصوصاً شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے تیس سے زائد ممبران پارلیمنٹ کشمیر پٹیشن کی حمایت کر چکے ہیں اور بہت جلد مڈ لینڈ اور سائوتھ کے آل پارٹی ممبران پارلیمنٹ کے تعاون سے کشمیر پر بحث کیلئے بزنس کمیٹی تک رسائی حاصل کی جائے گی،راجہ نجابت حسین اور وفد کے دیگر رہنمائوں نے ممبران پارلیمنٹ کا بھی کشمیریوں کی بے لوث حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا،تینوں ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ دستخط کروا کر برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت تک کشمیریوں کی آواز پہنچائی جاسکے،تینوں ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت جاری رکھیں گے،اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے امید وار کونسلر افضل خان نے کہا کہ وہ اپنی ریجن میں ہر ممبر پارلیمنٹ اور کونسلر کو بلا امتیاذ سیاسی وابستگی کشمیریوں کی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔