مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ایشوریہ رائے بچن کے حسن کا جادو اب بھی برقرار
ہالی وڈ بز کے سروے میں اداکارہ ایشوریہ رائے چوتھے جبکہ دیپکا پادوکون 29ویں نمبر پر ہیں،بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکۂ عالم ایشوریہ رائے بچن کے حسن کا جادو اب تک بین الاقوامی سطح پر قائم ہے اور بالی ووڈ کی کوئی دوسری اداکارہ ان کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ہالی وڈ بز نامی ویب سائٹ کے ایک سروے میں ایشوریہ رائے کو دنیا کی حسین ترین خواتین کی فہرست میں چوتھا مقام ملا ہے۔اس فہرست میں پہلا مقام اطالوی اداکارہ مونیکا بیلوچی کو ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 50 سالہ مونیکا بلوچی کو کانگریس صدر سونیا گاندھی پر ایک مجوزہ فلم کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ فلم سنہ 2007 میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن فلم کسی وجہ سے روک دی گئی۔دوسرے نمبر پر امریکی ماڈل اور اداکارہ کیتھرن کیٹ اپٹن ہیں۔ وہ سنہ 1992 میں پیدا ہوئیں۔ ان کی آنے والی فلم ’دا ادر وومن‘ ہے۔ انھیں سپورٹس السٹریٹڈ کے سوئم سوٹ ایڈیشن پر ان کی تصویر کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی ہیں۔ جو اپنے مختلف النوع کردار کے لیے جانی جاتی ہیں اور بطور خاص اپنے مہم جویانہ کردار کے لیے پسند کی جاتی ہیں۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے رضاکارانہ کاموں میں خاصی سرگرم نظر آتی ہیں۔اس فہرست میں ایشوریہ رائے کے بعد بالی ووڈ سے دوسرا نام اس دور کی انتہائی کامیاب اداکارہ دیپکا پادوکون کا ہے لیکن وہ ایشوریہ سے بہت پیچھے 29 ویں نمبر پر ہیں۔