مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آسکر انعام یافتہ اداکار فلپ ہوفمین کا انتقال ہو گیا
نیو یارک ۔ہالی وڈ کے آسکر انعام یافتہ اداکار فلپ سیمور ہوفمین نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے ہیں۔ان کی عمر 46 سال تھی اور ان کی لاش ایک دوست نے دریافت کی جس نے ہنگامی امداد کے اداروں کو مطلع کیا۔نیویارک کی پولیس کا کہنا ہے ہوفمین کی لاش اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے مین ہٹن میں ان کی رہائش گاہ پر غسل خانے سے ملی۔فلپ کی ہلاکت کی وجہ ابتدائی اندازوں کے مطابق مقررہ مقدار سے زیادہ دوا لینا بتائی جا رہی ہے۔ گذشتہ برس ہوفمین نے نیوز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کو بتایا تھا کہ انھوں نے منشیات کی عادت سے چھٹکارا پانے کے لیے علاج کروایا تھا۔ہوفمین نے 1990 کی دہائی میں ’بُوگی نائٹس‘ اور ’بگ لیبوسکی‘ جیسی فلموں سے نام بنایا اور پھر 2005 میں انھیں مصنف ٹرومین کپوئے پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر آسکر انعام دیا گیا۔انھوں نے ہالی وڈ میں 60 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ان کا حالیہ فلموں میں ’ہنگر گیمز‘ سیریز کی فلمیں شامل رہیں۔