بہت جلد بھارتی ادکارہ پر یانکا چوپڑا کے ساتھ ڈانس کر تا نظر آؤں گا ،راحت فتح علی خان
لاہور۔ نامور پاکستانی گلو کارراحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ دوسری شادی کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا مگر بہت جلد بھارتی ادکارہ پر یانکا چوپڑا کے ساتھ ڈانس کر تا نظر آؤں گا ‘پاکستانی فلمی انڈسٹری کومضبوط دیکھنا میری خواہش ہے ہم بھارت کا شوبز میں ہر سطح مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ سوموار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں نامور پاکستانی گلو کارراحت فتح علی خان نے کہا کہ نیو کلیئر پاور پا کستان کو میوزیکل پاوربنانا چاہتاہوں اور میں نے بھارت سمیت پو ری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ خوش زندگی گزار رہا ہوں اس لیے دوسری شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا اورجو لوگ مجھ کو بدنام کر نے سازشیں کر رہے ہیں انکو مایوسی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بھارتی ادکارہ پر یانکا چوپڑا کے ساتھ ڈانس کر تا نظر آؤں گا ۔