مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت کو جرائم پیشہ افراد سے مذاکرات سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے، ڈاکٹر رحیق عباسی
آکسفورڈ۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماء ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو جرائم پیشہ افراد سے مذاکرات سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے حکومت ایک ایسی مثال قائم کرنے چلی ہے جس کے مستقبل میں ملکی امن و امان اور حکومتی رٹ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ، ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک مذاکراتی عمل پر یقین رکھتی ہے کیوں کہ یہی راستہ ہر مسئلہ کا حل ہے لیکن مذاکراتی عمل کے آغاز میں ایجنڈہ ، مذاکراتی ٹیم کا مینڈیٹ اور ڈیڈ لائن کوطے ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ بے گناہوں کے خون کے ایسے ذمہ داروں جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے اور متوازی حکومت بنائے بیٹھیں کو مجبورکیا جانا چاہیے کہ وہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے پہلے اپنی دہشت گردی کی کاروائیوں کو روکیں ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ اگر وہ ہتھیار نہ ڈالیں اور ان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں ایک ایسے نئے کلچر کی ابتداء کر دی گئی ہے جس میں جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ اسلحہ کیے زور پر کسی بھی جگہ قبضہ کر کے حکومت کو مذاکرات پر مجبور کر سکیں گے جس سے حکومتی رٹ کا نام و نشان نہیں رہے گااسلحہ و بارود پھینکے بغیر اور آئین پاکستان کو تسلیم کیے بغیرمذاکراتی عمل حکومتی،سیکورٹی ایجنسیز،پرامن پاکستانی طبقات کی نہ صرف ہار ہو گی بلکہ پاکستان کو دہشت گردوں کے نرغے میں دینے کے مترادف ہو گا