مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں متحدہ کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کرسکتے، سینیٹر پرویز رشید
لاہور..وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایم کیو ایم کو برطانیہ میں درپیش مشکلات کے سلسلے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، ایم کیو ایم ملکی سلامتی، توانائی بحران کے حل اور گڈ گورننس کیلئے حکومت سے تعاون کو تیار ہے، صدارتی امیدوار کی غیر مشروط حمایت پر اس کے شکرگزار ہیں۔ اس سوال پر کہ برطانیہ میں ایم کیو ایم کو جن مشکلات کا سامنا ہے کیا آپ اس کی مدد کریں گے ، پرویز رشید نے کہا کہ برطانیہ میں ایم کیو ایم کو پیش آنے والی مشکلات میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور حکومت کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ ایم کیو ایم سے سیاسی مخاصمت لیکن صدارتی امیدوار کیلئے ووٹ مانگنا کیا یہ سیاسی قلابازی نہیں !!، پرویز رشید کا کہنا تھاکہ ممنون حسین کا تعلق کراچی سے ہے، اپنے شہر سے ووٹ مانگنا ممنون حسین کیلئے ضروری تھا، حکومت کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون چاہتی ہے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن میں حصہ نہ لے کر پارٹی کی جمہوری روایات کو نقصان پہنچایا، عمران خان ایک اہم سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، اگر وہ نواز شریف اور آرمی چیف سے علیحدہ ملنا چاہتے ہیں تو اس کا اہتمام کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔