مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عد ل وانصاف کے بغیر امن میسر نہیں آسکتا،منورحسن
کراچی ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ عد ل وانصاف کے بغیر امن میسر نہیں آسکتا ، جہاں ظلم ، ناانصافی اور زیادتی ہوگی وہاں انار کی اور انتشار پھیلے گا ، امریکی بالادستی سے نکلے بغیر امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ، سید مودودی ، حسن البنا اور بدیع الزمان ، نورسی کی فکر اور سوچ دنیا بھر میں انقلاب برپا کر چکی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ شہداء غازیوں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دعوت دین کا کام کرنے والے نوجوانوں کا قافلہ اور ایک انقلابی تحریک ہے ، جمعیت کا پیغام امن و محبت اور دعوت کا پیغام ہے ، معاشرے میں درپیش نت نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے نوجوانوں کو خودکو تیار کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے61 واں سالانہ کل پاکستان اجتماع ارکان کے دوسرے دن اپنے خصوصی خطاب میں کیا ،سید منور حسن نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں سرایت کرنے کے صلاحیت رکھتی ہے ، اپنے کردار کو عوام کے لئے مثال بنائیںطلبہ تک دعوت پہنچائیں اپنے قریب لا کر ان کے اخلاق کی تعمیر کریں،انتہا پسندی اور دہشت گردی کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، معاشرے میں موجود لوگوں کے ذہن تبدیل کریں، سید منور حسن نے کہا کہ سیکولر لابی کی کوشش ہے کہ ملک میں شریعت کونیچا دکھا یا جائے ، اسلام کو بدنام کیا جائے ، ہم جب شریعت کی بات کرتے ہیں تو عدل و انصاف اور مصطفوی انقلاب کی بات کرتے ہیں ، اسلامی شریعت ہی تمام مسائل کا حل ہے اور معاشرے میں ظلم و زیادتی اور ان ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے بھی ضروری ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو ، سید منور حسن نے کہا کہ آج ظلم کی سب سے بڑی علامت خود امریکہ اور مغربی طاقتیں ہیں 9/11کے بعد دنیا بھر میں اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کیا گیا اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر امت مسلمہ کو بندگلی کا اسیر بنانے کی کوشش کی گئی اور اسلام کو بدنام کرنے کیلئے ایک مہم شروع کردی گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندر دہشت گردی میں بڑا ہاتھ بھارت کا ہے اور امریکہ کی پشت پناہی سے یہ کام کر رہا ہے اور پاکستان کو ہمہ جہت دہشت گردی کا شکار کیا ہوا ہے ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے جس قیادت کی ضرورت ہے وہ ہمیں میسر نہیں ، امریکی جنگ سے ہمیں خود کو الگ کرنا ہوگا ۔