مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کوئٹہ سے نواب شاہ جانیوالی مسافر کوچ اور کار گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
سبی۔کوئٹہ سے نواب شاہ جانیوالی مسافر کوچ اور کار گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے نواب شاہ جانے والی مسافر کوچ سبی کے قریب کمڑی پل پر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر 10 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے آنے والی کار جس میں خاتون سمیت تین افراد سوار تھے وہ بھی مسافر کوچ سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اور کوچ میں سوار 6 افراد جاں بحق اور 14 مسافر زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مسافر وین اور ٹریکڑ ٹرالی میں تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی دو ٹکروں میں تقسیم ہو گئی اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔