مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حب رسول اوراسوۂ حسنہ پرعمل سے امت مسلمہ مسائل سے نجات پاسکتی ہے: پیر محمد شبیر شاہ
لوٹن ... وطن عزیز پاکستان میں امن و استحکام کا آسان ترین حل اسوہ حسنہ کی پیروی ہے، امن و صلح جوئی کے لئے صرف اور صرف حُب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسوۂ اخلاق مصطفٰیؐ و اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا اللہ رب العالمین کی طرف سے انسانیت پر سب سے بڑے احسان کا شکر ادا کرنے کے مترادف ہے۔ میلاد النبی ﷺ کے جلوس و جشن میلاد النبی صلی اللہ منانے کا اصل مقصد اپنی زندگی میں قرآن و سنت کے عمل کرنے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد شبیر شاہ گیلانی نے دورہ برطانیہ میں تکبیر ٹی وی پر میلاد مصطفے منانے کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا حب رسول اوراسوۂ حسنہ خاتم النبین رحمتہ العالمین پر عمل کرنے سے ہی امت مسلمہ اپنے الجھے مسائل سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اورفلاح کے لئے ہیں تعلیمات رحمت العالمین اور میثاق مدینہ المنورہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں لوٹن میں ظفر اقبال آف ناز کوٹلی کی جانب سے منعقدہ جشن عید میلادالنبیؐ کے پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر محمد شبیر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے آپؐ کی زندگی کو ہمارے لئے عملی نمونہ اور حسن عمل قرار دیا ہے۔ آپؐ کا دامن تھامنے میں ہی نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقام مصطفیؐ کو سمجھنے کے لئے اپنی ہستی کو مٹانا ہوگا پھر آپ کی جہاں بھی نظر پڑے گی ہر طرف آپ کو رسول اللہ کے جلوے نظر آئیں گے۔ اپنے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ آپؐ سے جس شے کو بھی نسبت ہو جائے اس شے کا رتبہ اور مرتبہ بہت بلند ہو جاتا ہے اس لئے جو لوگ عید میلاد کی مناسبت سے محافل سجاتے ہیں اللہ پاک ان کے مرتبوں کو بلند فرما دیتے ہیں۔ الحرا ایجوکیشل ٹرسٹ لوٹن کے خطیب اور منتظم پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے نظامت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً نبیؐ کی ہستی کے ساتھ جس کی بھی نسبت ہو جائے اللہ پاک اس کا درہ بہت بلند فرما دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شریعت اور طریقت ، تعلیم و کتاب حکمت اور تذکیہ نفس دونوں چیزیں جب اکٹھی ہوتی ہیں تب ہی دین کی تکمیل ہوتی ہے۔ مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن کے امام قاری اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے آپؐ کے مقام کو رفعتوں کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ آپؐ کا مقام اتنا بلند ہے کہ اللہ پاک کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ مولانا اکرام باہو کے صاحبزدگان نے اس موقع پر درود و سلام کے نذرانے پیش کئے۔ محمد اویس نے نعت پیش کی۔ نوید حسین صاحبزادہ ظفر اقبال نے انگریزی میں میلادالنبیؐ کے حوالے سے خطاب کیا۔ کیبنٹ ممبر کونسلر چوہدری محمد اشرف، چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد عظیم، شاہد سمیت متعدد عمائدین نے پروگرام میں شرکت کی۔