مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہید نے پھانسی کے پھندے کو چوم کر کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے
اولڈھم ... جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا اجلاس اولڈھم کےمرکزی دفتر میں منعقد ہواجس میں چیئرمین کنوینگ کمیٹی پیر اعجاز شاہ(نمازیِ چکوٹھی), عماد اکرم اور جنرل کونسل کےممبران سردارامجد اشرف ،شاہد ہاشمی، واجد ایوب،تنویر جالب کے علاوہ دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں 11فروری کو لیڈز میں ہونےوالے نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی کنونشن کی تیاری اورشہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی کے انتظام کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اولڈھم برمنگھم،بریڈ فورڈ اور لندن سے کارکن کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانےکیلئے کارکنوں کومتحرک کیاجائیگا اور انکی ذمہ داری لگائی جائیگی کہ کنونشن کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے محنت سے کام کیا جائے،اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتےہوئےکہا کہ11فروری کومقبول بٹ شہید اور شہداء چکوٹھی کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے برسی میں بھرپور شرکت کرینگے،سردار امجد اشرف نے خطاب میں کہا کہ مقبول بٹ شہید نے پھانسی کے پھندے کو چوم کر پوری دنیا میں کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں،انہوں نےکنونشن میں بھرپور شرکت کا اعادہ کیا۔ (مانچسٹر بیورو رپورٹ)