مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن برطانیہ میں کوئی اختلاف نہیں رانا مشہود کیخلاف خبرجھوٹی ہے: ملک ریاض
لندن ... پاکستان مسلم لیگ ن کے آپس میں اختلافات کی میڈیا میں آنیوالی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔شرپسند عناصر جن کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے وہ پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں، ان کے منفی اقدامات، پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف کئے جانیوالے اقدامات اور نا مناسب رویے کی وجہ سے پارٹی قیادت نے ان کو پارٹی سے باہر نکالا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر ملک ریاض نے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف حالیہ دورے کے بعد شائع ہونے والی خبر کے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ کی صدارت زبیر گل کے پاس ہے اور پارٹی کارکن ان کی قیادت میں متحد ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ زبیر گل اور پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ اسی طرح ملک و قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی، ملک ریاض نے کہا ایجوکیشن یوتھ کلچر اور سپورٹس کے وزیر رانا مشہود کے خلاف خبروں کو پارٹی سے نکالے جانے والے عناصر نے خوب اچھالا جو کہ پارٹی کی بدنامی کا باعث بنا، انہوں نے کہا کہ میں واضح کرتا چلوں کہ انکے خلاف جس واقع کو غلط رپورٹ کیا گیا وزیر موصوف ان دنوں برطانیہ نہیں تھے بلکہ پاکستان میں تھے۔ چند عناصر ذاتی مفادات،سستی شہرت کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ میڈیا کی چند کالی بھیڑیں بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ انہیں ایسی کوئی بھی خبر دینے سے قبل اس کی تصدیق کر لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملہ قیادت تک پہنچا دیا گیا اور جلد ہی قیادت اس حوالے سے ایکشن لے گی، رانا مشہود کے دورہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا،انہوں نے کمیونٹی کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی اورہر دوسرے پروگرام میں پاکستان ہائی کمیشن کی نمائندگی بھی موجود تھی، انہوں نے کہاکہ رانا مشہود کا دورہ برطانیہ،پاکستان میں ایجوکیشن،سپورٹس،کلچر کی پرموشن کے حوالے سے انتہائی کامیاب رہا اور کمیونٹی نے ان کے دورے کو بہت سراہا ہے۔